ضلع جہلم کے تمام کالجز میں جشن بہاراں فیسٹیول بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا

جہلم: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کے تمام کالجز میں جشن بہاراں فیسٹیول 6 سے 10 مارچ تک بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا۔
مرکزی تقریب کا اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم میں کیا گیا جس میں اساتذہ و طالبات نے پنجابی پہناوے پہن کر پنجابی کھانوں کا انتظام کیا اور خوبصورت مصوری کے ذریعے بہار کے رنگوں کو دکھایا۔
مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور فائن آرٹس کی پروفیسر اقراء توقیر نے شرکت کی۔