جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 11 ملزمان گرفتار

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 11 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے منشیات فروش ملزم عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1280 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دینہ پولیس نے منشیات فروش ملزم مبشر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 80 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
چوٹالہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نے پتنگ فروش ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 310 پتنگیں اور 12 ڈوریں برآمد جبکہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان افضال اور رئیس کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 35 شرنائیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
سول لائنز پولیس نے 3 پتنگ باز ملزمان خادم، مزمل اور شکیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 14 پتنگیں اور 8 ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
سٹی پولیس نے 2 پتنگ فروش ملزمان امین اور فرقان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 12 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، پتنگ فروشی اور آتش بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔