ضلع جہلم میں امیدواروں کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع

0 131

جہلم: پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اور آزاد امیدواروں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز انتہائی ماٹھے انداز میں کیا گیا ہے۔

امیدواروں کے انتخابی دفاتر، سیاسی تھڑے، قہوہ خانے آہستہ آہستہ آباد ہونے لگے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بھی سنی گئی ہے، متوقع امیدواروں نے سیاسی کارکنوں کی اہمیت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے، متوقع امیدواروں نے نماز پنجگانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نماز جنازہ، شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی بھر پور انداز میں شریک ہونا شروع کر دیا ہے جن کی شمولیت سے جنازوں کی حاضری بھی بڑھ گئی ہے۔

13 مارچ سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ تحریک انصاف کے امیدوار 13 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام خواہشمندوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور مقررہ تاریخ 15 مارچ تک امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔

انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی شہر بھر میں متوقع امیدواروں کے بینرز پوسٹرز کارڈز آویزاں ہونا شروع ہوجائیں گے جبکہ دکانداروں نے انتخابی پینا فلیکس، پوسٹرز، بینرز تیار کرنے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ بینرز پینا فلیکس پوسٹرز، کارڈز کی تیاریوں سے شہر میں نئی کاروباری سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.