ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں3 روزہ ہیلتھ میلہ 20 تا 22 مارچ تک منعقد ہو گا

جہلم: شہرمیں شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی مفت اور آسان فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں3 روزہ ہیلتھ میلہ کے انعقاد کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
20 تا 22 مارچ تک سول ہسپتال میں ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شہریوں کے ہر قسم کے مفت ٹیسٹ، ڈاکٹر کی مشاورت اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ہیلتھ میلے میں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے موبائل ہیلتھ لیب بھی دستیاب ہوگی۔
شہری پہلے سے موجود بیماری کے فالواپ علاج کے لیے کنسلٹنٹ سے گائیڈ لائن بھی حاصل کر سکیں گے، یہ ہیلتھ میلہ 12 ڈاکٹرز اپنے معاون عملے کے ساتھ موجود ہوں گے۔