صدرملک خاور شہزادکی قیادت میں وفد کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاورشہزاد نے ڈی پی اور جہلم ناصر محمود باجوہ کو ضلع جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور اپنے ضلع میں آنے پر خوش آمدید کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے جہلم میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے ڈی پی او جہلم کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا اورامن و امان کے نفاذ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او جہلم نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر تاجروں اور صنعت کاروں کے جائز کام کرنے کے لیے ڈی پی او آفس میں فرنٹ ڈیسک قائم کرکے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیاہے۔
اس موقع پر چیئرمین یو وی جی راجہ سجاد اختر نے جہلم شہر میں مصروف شہراؤں پر ٹریفک کے حوالے سے مسائل پیش کیے جبکہ انہوں نے کہاکہ طلباء طالبات کے سکولوں میں جب چھٹی ہوتی ہے تو بچوں کوٹریفک کا زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثات بھی ہوتے ہیں اس لیے صبح اور چھٹی کے وقت ٹریفک پولیس تعینات کی جائے۔
ممبران ایگزیکٹو نے کہاکہ جہلم میں چنگ چی رکشہ جات کی تعداد بہت زیادہ ہے جو تمام مصروف شاہراؤں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، ان چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات اور لوڈرز کو اڈوں میں منتقل کیا جائے۔
نائب صدر چیمبر آف کامرس حافظ غلام مصطفی نے کہاکہ محلہ اسلام پورہ میں منشیات فروشی عام ہے ایگزیکٹو ممبر آفتاب احمد ساہی نے کہا کے طور میں بھی ایسے ہی حالات ہیں جس پر ڈسٹرکٹ پولس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سٹی اور سول لائن کو بلا کر سخت اقدامات کر کے آپریشن کلین اپ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ بروز سوموار ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کرنے اور آگاہی کے لیے 13 مارچ بروز سومور دن11بجے میونسپل کمیٹی کے دفتر سے تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک واک ہو گی۔
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے ڈی پی او سے کہا کہ پولیس کے شہداہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اس لیے ہم ان کی خاندانوں کو رمضان کی آمد پر راشن پیکچ دینا چاہتے ہیں۔جس کے لیے آپ ہمیں ان کے نام دیں جبکہ یہ تقریب رمضان سے پہلے ہو گی۔
جہلم چیمبر آف کامرس کیوفد میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام،نائب صدر حافظ غلام مصطفی،کوآرڈینیٹر ٹو پریزیڈنٹ طارق مجید کھوکھر،ثابق صدر عمر مشتاق برگٹ،سابق صدر عرفان لطیف قریشی،چیئرمین یو وی جی راجہ سجاد اختر،ایگزیکٹو ممبرآفتاب احمدساہی،ایگزیکٹو ممبر زاہد عمران چوہان،ایگزیکٹو ممبر اسلام الدین ایگزیکٹو ممبر مصدق الیاس کیانی اور سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اسامہ راشد ڈار شامل تھے۔