ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی، ملزمان گرفتار

0 18

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ملزمان گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جنید اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے،جبکہ فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان کے درمیان واقعہ معمولی نوک جھونک کے باعث پیش آیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ میرٹ پر تفتیش عمل لاتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.