جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرم گرفتار

0 16

جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ محمد الیاس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی۔

واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ چوٹالہ میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.