جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار، 3040 گرام چرس، پسٹل 30 بور معہ روندز، شرنائیاں، گولے اور پتنگیں برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے منشیات فروش ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1800 گرام چرس برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر لیا، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے منشیات فروش ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ منگلا پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ابرہیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 شرنائیاں اور 500 گولے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ فروش ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 7 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔