محکمہ صحت اور نادرا کے مابین نشہ کے عادی مریضوں کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کامعاہدہ

0 56

جہلم: محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان نشہ کے عادی مریضوں کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کے حوالہ سے انتہائی اہم اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدے کی تقریب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں منعقد ہوئی، اس موقع پر محکمہ صحت اور نادرا کے ذمہ داران کے مابین معاہدہ طے پا گیا دستخطوں کے بعد ڈی جی نادرا کے ساتھ معاہدہ کی یادداشت کا تبادلہ کیاگیا ۔

محکمہ صحت کے ذمہ داران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم لاشوں کی شناخت میں اس معاہدے کے بعد آسانی ہوگی اور محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدہ کے ذریعے انسانیت کا فائدہ ہوگا۔ ہسپتالوں، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں نادرا کی مدد سے آن لائن ڈیش بورڈ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے unattended اور نشہ کے عادی مریضوں کی اینٹری نادرا کے ڈیش بورڈ پر کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.