گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں بھی پنجاب کلچرل ڈے منایا گیا

جہلم: ضلع بھر کے سکولز و کالجز کی طرح گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں بھی پنجاب کلچرل ڈے منایا گیا، پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں پنجاب کلچرل ڈے منا یا گیا۔ کالج کی پرنسپل محترمہ غزالہ یاسمین مہمانِ خصوصی تھیں جنہوں نے کلچرل ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا۔
کلچرل ڈے کے موقع پر کالج کی طالبات نے پنجاب کے روایتی ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے مختلف دیدہ زیب سٹالز بھی لگائے جن سے پنجابی ثقافت کی بھر پور عکاسی عیاں تھی۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پرنسپل صاحبہ محترمہ غزالہ یاسمین نے کہا کہ کالج طالبات نے جس محنت اور قابلیت سے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے صوبے کی ثقافت کو اُجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے۔اِس طرح کے ہم نصابی پروگرام طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کر تے اور ان میں نت نئی جدت اور ٹیکنا لوجی کے فروغ کا بھی باعث بنتے ہیں۔
کلچر ل ڈے کے موقع پر طالبات نے دیہی اور شہر ی روایات و ثقافت پر مبنی شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جس سے کالج اساتذہ و طالبات لطف اندوز ہوئیں۔