جہلم کی ڈھوک فردوس میں نکاسی آب کے مسئلے کے حل کیلئے ایم سی کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا

0 71

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ڈھوک فردوس میں نکاسی آب کے مسئلے کے حل کے لیے ایم سی کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اہل علاقہ کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی حکام کو فوری ایکشن لیتے مسئلے کو 24 گھنٹوں میں حل کرنے کی ہدایت کی جس پر آج صبح سی او میونسپل کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کی نگرانی میں ٹیم کو ڈھوک فردوس میں بھجوا کر کام شروع کر دیا ہے۔

بھاری مشینری کے ساتھ علاقہ کی صفائی اور نکاسی آب کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے، سینٹری انسپکٹر کے مطابق ایک دن میں تمام ایریا کی نکاسی کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے علاقہ کا ذاتی طور پر دورہ کرنے اور صفائی کا کام شروع کروانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.