نوجوان سماجی شخصیت کامران غیاث گجر کی والدہ ماجدہ کے ختم شریف میں ممتاز شخصیات کی شرکت

0 7

جہلم: کوٹلی اللہ یار کی نوجوان سماجی شخصیت کامران غیاث گجر کی والدہ ماجدہ کے ختم شریف میں ممتاز شخصیات کی شرکت، مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے کوٹلی اللہ یار میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر، سابق میئر برلے انگلینڈ چوہدری نجیب، چیئرمین میڈیا اسٹینڈنگ کمیٹی جہلم چیبر آف کامرس چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ و دیگر شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواحی گاؤں کوٹلی اللہ یار کے معروف زمیندار چوہدری محمد غیاث گجر کی زوجہ محترمہ اور چوہدری کامران غیاث گجر حال مقیم ناروے کی والدہ ماجدہ جو کہ چند روز قبل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال فرما گئی تھیں۔

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر ختم قل کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم کے علاوہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کے عزیز و اقارب نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی۔

شرکاء میں برطانیہ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری خورشید اختر آف کوٹلی اللہ یار، نمبردار احتشام گجر کوٹلہ، چوہدری فضل رحیم کوٹلہ (یو کے)، چوہدری عباس (یوکے) بیرسٹر چوہدری یوسف (یوکے) و دیگر شامل تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.