جہلم شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

0 70

جہلم: شہر اور گرد و نواح میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑکر رکھ دی، دکانداروں نے نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر کے تجوریاں بھرنا شروع کر رکھی ہیں۔

سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے اخبارنویسوں کو بتایا کہ اس ظالم حکومت نے بجلی ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کر کے غریب عوام سے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیاہے ، غربت کی وجہ سے لوگ بھیک مانگنے اور بچے بھوکے رکھنے پر مجبور ہو چکے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو صرف اور صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے کی فکر ہے عوام کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں ، ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اس ملک کو کوئی محب وطن ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والا عطاء فرمائے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.