تعلیم یافتہ خواتین پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پولیس لائنز میں پولیس اجلاس کا انعقادکیا۔
اجلاس میں لیڈیز پولیس افسران کی کثیر تعداد کی شرکت کی،اجلاس میں جہلم پولیس کے شہداء کی فیملیز خصوصی طور پر مدعو تھیں، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں عورتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، تعلیم یافتہ خواتین پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں، پولیس شہدا کی فیملیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، آپکے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوئی کسر اٹھا نا رکھی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ لیڈیز پولیس افسران کی فورس کی ویلفیئر ترجیح ہے اور آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ بھی ایمان داری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں گی۔