مردم شماری مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی پی او جہلم کے ہمراہ فیلڈ کا دورہ

0 28

جہلم: مردم شماری مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی پی او جہلم کے ہمراہ فیلڈ کا دورہ، محلہ اسلام پورہ میں عملہ مردم شماری سے ملاقات کی، اہل علاقہ سے مردم شماری بارے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قومی مردم شماری مہم کا جائزہ لینے کیلئے محلہ اسلام پورہ کا دورہ کیا جہاں مصروف عمل اہلکاروں سے درپیش مشکلات و مسائل اور مردم شماری کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل سہیل اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موجود تھے۔

ڈی سی جہلم نے اہل علاقہ سے عملہ مردم شماری کی کار کردگی اور دیگر معاملات بارے آگاہی حاصل کی اور عملہ کو پوری دلجمعی کے ساتھ یہ قومی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے درپیش مسائل معلوم کئے اور ان کواپنی ڈیوٹی مکمل الرٹ رہ کرکرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس نے مردم شماری کرنے والی ٹیموں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے ہیں سیکیورٹی کے متعلق کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.