ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کا دورہ، نئے بلاک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کا دورہ، سکول میں نئی کلاسز کی تعمیر اور تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اساتذہ کو مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ چوہدری الطاف ہائی سکول سول لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے اندر زیر تعمیر نئے بلاک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلباء سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں بارے معلومات حاصل کی۔
سکول انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات کا سیزن قریب ہے، آج کل اساتذہ اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ وقت پڑھائی میں لگانا چاہئے۔