شب برات بخشش و مغفرت کی رات ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0 28

جہلم: معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ شب برات بخشش و مغفرت کی رات ہے، اس رات اللہ پاک اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتے ہیں، شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اسوہ نبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اللہ کے نیک بندوں کی دینی خدمات مدتوں یادرکھی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ شب برات فیصلوں کی رات ہے، مغفرت کی رات ہے، بخشش کی رات ہے، عمر مقرر کرنے کی رات ہے، نصیب بدلنے کی رات ہے، سارے کا سارا نظام بدلنے کی رات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے رب کو راضی کر لیں اور وفات پانے والے مرحومین کی بخشش کی دعا کریں تا کہ اللہ پاک ہمارے والدین عزیز و اقارب کے صغیرا کبیرا گناہوں کو معاف فرما دیں۔

اس موقع پر مرکزی سنی علماء کونسل کے قائدین اور خدام مصطفی کے قائدین جن میں مفتی پروفیسر ثناء اللہ، سید خلیل حسین کاظمی، علامہ عبدالوحید کاظمی، علامہ قاری ظفر، صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ اکرام الحق، مفتی حسن رضا یلدرم بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.