جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

0 54

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی راجہ عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے دو طلائی انگوٹھیاں مالیتی 140000 روپے برآمد کر لی۔

ایس ایچ او للِہ مطلوب ندیم اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او للہ معہ ٹیموں کو شاباش دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.