عمران خان اور بلے کا ہی آمدہ انتخابات میں بول بالا ہوگا۔ چوہدری فراز حسین

0 69

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بلے کا ہی آمدہ انتخابات میں بول بالا ہوگا، 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کے روز حقیقی آزادی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور بلے پر مہر لگا کر عمران خان کی شان مقام اور عزت بڑھائیں گے، ہم پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان، ووٹرز سپورٹرز اپنی بھرپورکامیابی کے لئے پرامید ہیں۔ 30 اپریل کا سورج پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے غیور،نڈر، دلیر عوام نے مشکل وقت میں بھی پارٹی پرچم تھامے رکھا، انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے ضلع جہلم میں اربوں، کھربوں روپے کے منصوبے شروع کروائے منصوبے مکمل ہونے پر ضلع جہلم کے عوام کی قسمت تبدیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں ملازمت دلوائی جہلم لِلہ ڈیول کیرج وے ، جلالپور شریف کندوال نہر سمیت سینکڑوں منصوبوں پر آج بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو چاہیے کہ 30 اپریل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا پورے ملک میں انتخاب کا انعقاد کروائیں اور اکثریت لیکر آنے والی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے تاکہ اکثریتی جماعت معیشت کو پٹڑی پر لانے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.