سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بلا سود قرض کے نام پر شہری لٹنے لگے

0 64

جہلم: سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بلا سود قرض کے نام پر شہری لٹنے لگے، جعلی ویب سائٹس کی بھر مار، متعلقہ ادارے پی ٹی اے ، سٹیٹ بینک ،سائبر کرائم، ایف آئی اے نے شہریوں کودھوکہ باز نوسر بازوں کے آگے بے یارو مددگار چھوڑ دیا، متعلقہ اداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے چپ سادھ لی۔

اس حوالے سے شہریوں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر بروقت لون، ایزی لون، فوری قرض، مدد آ پکی وغیرہ کے ناموں سے جعلی ایپس بنی ہوئی ہیں جو لو گوں کو بلاسود قرض کی فراہمی کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں۔ قرض لینے کے فورا بعد واپسی کا تقاضا شروع کر دیا جاتا ہے۔

سود کے نام پر قرض سے کئی گنااضافی رقم وصول کی جاتی ہے فون پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ جب پی ٹی اے حکام سے بات کی جاتے تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ایسے معاملات پر مانیٹرنگ سیل بنایا گیا ہے جو ایسے فراڈ پر ایکشن لیتا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ شہریوں کا موقف ہے کہ مجبوری میں قرض لیکر مجبوری کو حل کیاجاتا ہے لیکن فراڈی اور سود کا دھندہ کرنے والے افراد اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر متاثرہ شہریوں سے ان کا ذاتی موبائل ڈیٹا تک رسائی کر لیتے ہیں جو بعد میں ان کے لیئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.