انتخابی مہم کا آغاز، جہلم میں عمران خان خطاب براہ راست دیکھایا گیا، کارکنوں کی شرکت

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی سکرین پر ویسٹ کالونی سابق ناظم ملک نسیم خالد کے فارم ہاؤس پر سنا اور دیکھا گیا۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاست دان الحاج چوہدری شہباز حسین، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، ضلعی جنرل سیکرٹری فرازحسین چوہدری، سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز، تحصیل صدر سید ابرارحسین شاہ، سابق ناظم نائب صدر ملک نسیم خالد،تحصیل صدر دینہ چوہدری خالد حسین بڑل، جنرل سیکرٹری سوہاوہ ٹیپو کیانی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان کا لائیو خطاب سننے کے لئے سابق ناظم ملک نسیم خالدکے فارم ہاؤس پر بڑی سکرین کے ذریعے خطاب سنا اور دیکھا گیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری نے پی ٹی آئی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتی حکو متی اتحاد نے آئی ایم ا یف سے پورے ملک کی غریب عوام کا سودا کر کے اپنی عیاشیوں کا خرچہ حاصل کرنے کا جو گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، قوم اس سے بخوبی آگاہ ہو چکی ہے، اسی لیے عوامی غضب سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر پاکستان کا پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کی تاریخ دینے کا اعلان خوش آئند ہے منی بجٹ کے نام پر جو غریب عوام پر ظلم کیا گیا اور شدید مہنگائی نافذ العمل کر دی گئی ، ڈالر کا ریٹ ہر روزاو پر جا رہا ہے جس سے ملک کے اندر مزید مہنگائی بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی غیور عوام خوب جان چکی ہے کہ مہنگائی مکا ؤ مارچ کے نام پر حکومت بنانے والے کس قد رعوامی حقوق غصب کر رہے ہیں، چیئر مین عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے جو منصوبہ جات شروع کئے تھے جس سے پی ڈی ایم کے حکمرانوں کو یہی کھٹکا لگ گیا کہ اگر عمران خان ملک کو سخت معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے تو ہماری عیاشیاں اور سیاہ کاریاں ہمیشہ کیلئے بند ہو جائینگی ا ور عوام کے سامنے ہمارے کالے کرتوتوں کا پول کھل جائے گا۔