یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا

0 53

جہلم: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا، یوٹیلیٹی سٹورز بھی امراء کے لئے مختص، غریب سفید پوش طبقہ کے یوٹیلیٹی سٹوروں کے اندر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کیمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھا کر 247 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح گھی کی قیمتوں میں بھی 190 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.