جہلم میں بجلی اور ٹیلی فون کے پولوں پر ہر قسم کے سٹیمر، بینرز لگانے پر پابندی عائد

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے انفورسمنٹ انسپکٹر آفتاب عالم نے کہاکہ تمام اہلیان جہلم کے شہریوں سے التماس ہے کہ سول لائن روڈ جادہ مشین محلہ روڈ کچہری روڈ جامعہ اثریہ روڈ بلال ٹاؤن سڑک کے درمیان اور کناروں پر لگے بجلی اور ٹیلی فون کے پولوں پر ہر قسم کے سٹیمر بینرز لگانے پر پابندی ہے۔ لہٰذا خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صفائی نصف ایمان ہے شہر کو حوبصورت بنانے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔