جامع مسجد ومرکز اقصیٰ سول لائنز جہلم میں محفل حسن قرآت کا انعقاد

0 39

جہلم: جامع مسجد ومرکز اقصیٰ سول لائنز جہلم میں محفل حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے خوش الحان قاری صاحبان نے شرکت کی، اس کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ہارون نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد لوگوں میں قرآن کریم سے محبت اور اللہ کے دیے گئے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس محفل میں دور دراز سے قاری حضرات شریک ہوئے ہیں اور یہ آمد رمضان المبارک کے سلسلے کی ابتدا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ہی ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی قرآن مجید کو پڑھیں اس مجھے اور آپ کے بچوں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نماز کیوں پڑھتے ہیں روزہ بھی رکھتے ہیں عمرہ اور حج بھی ادا کرتے ہیں لیکن کیا روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے ترجمے کو سمجھ کر اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے قرآن مجید میں دیئے گئے، اللہ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

حسن قرآت کی اس تقریب میں بیرون ملک مصر سے بھی جید قراء حضرات نے شرکت کی اور قرآن پاک کی خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.