مردم شماری بہت بڑی قومی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: پہلی قومی ڈیجیٹل مردم شُماری کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا فیلڈ کا دورہ، مردم شُماری عملہ کے ساتھ مل کر طریقہ کار کا معائنہ کیا اور عملہ کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز مردم شُماری کے کام کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں مصروف عمل مردم شُماری کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے ڈیجیٹل مردم شُماری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ سپروائزر اور عملہ کو درپیش مسائل بارے بھی پوچھا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مردم شُماری بہت بڑی قومی ذمہ داری ہے آپ سب لوگ اس کو پوری توجہ اور محنت سے سرانجام دے رہے ہیں آپ کو کسی بھی قسم کی مشکلات یا مسائل کا سامنا ہو تو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔