ڈپٹی کمشنر کا سول لائن، شاندار چوک، محمدی چوک اور اسلام پورہ کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

0 58

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سول لائن، شاندار چوک، محمدی چوک، اسلام پورہ کا دورہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران کو صفائی بہتر بنانے کیلئے ہدایات کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بلا تاخیر کئے جائیں مرکزی علاقوں کے علاؤہ ملحقہ آبادیوں میں کچرے کے ڈھیروں کو فوری ختم کرکے صاف ستھرا ماحول بنایا جائے

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ جہلم شہر ایک خوبصورت علاقہ ہے اور جہلم میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے نئی مشینری اور کوڑے دان خریدے جا رہے ہیں، اگلے دو دنوں میں شہر بھر کے اندر 300 سے زائد کوڑے دان نصب کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کو اٹھانے کے لیے 2 ٹرک ایم سی جہلم کے پاس پہنچ چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ایک ماہ کے اندر ٹریکٹر ٹرالیاں اور مکینکل سویپر مشینیں بھی جلد ایم سی کے ہینڈاوور کر دی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.