جہلم شہر کے کئی علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم

0 63

جہلم: شہر اور گردو نواح کے کئی علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ، بعض علاقے تو ایسے ہیں جن سے تقریبا 50 گز کے فاصلے پر سے سوئی گیس کی لائنیں گزرتی ہے لیکن ان آبادیوں کو بھی گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ، سیاسی لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کی غرض سے علاقہ مکینوں سے لا تعلقی اختیار کررکھی ہے ۔

سیاسی مداخلت کی وجہ سے بعض علاقوں میں آج تک سوئی گیس کی لائنیں نہیں بچھائی گئیں جس کیوجہ سے خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ علاقہ مکینوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

جن آبادیوں کو نظر انداز کیا گیا ان علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں کہ ہمارے ساتھ یہ نا انصافی نہیں کی جارہی۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہمارے ووٹس سے کامیاب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی وزیراور اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین بنتے ہیں لیکن انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیاست دان اپنے ووٹرز سے لا تعلقی اختیار کرلیتے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ آمدہ انتخابات میں سیاست دانوں کو اس وقت تک ووٹ پول نہیں کریں گے جب تک وہ بنیادی سہولیات مہیا نہیں کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.