صحابہ کرام ؓ کے نقش قدم پر چلے بغیر ہم نبی کریم ﷺ کی اطاعت نہیں کر سکتے۔ سید خلیل کاظمی

0 45

جہلم: امت مسلمہ کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات اور نبی کریمﷺ کے طریقوں پر عمل پیرا ہونے میں ہے، اللہ تعالیٰ کا امت مسلمہ پر یہ احسان عظیم ہے کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی بنایا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی نبی ﷺ کے نورانی طریقوں پر عمل کرنے میں ہے، جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین نے اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کے لئے وقف کر دیا تھا اور اپنا تن من دھن آپ ﷺ کی ذات اقدس پر قربان کر دیا۔

صحابہ کرام اجمعین کو آپ ﷺ سے بے پناہ محبت تھی صحابہ سے بغض رکھنے والے حقیقت میں نبی کریم ﷺ سے بغض رکھتے ہیں کیونکہ صحابہ کا انتخاب اللہ کا انتخاب تھا۔ صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلے بغیر ہم نبی کریم ﷺ کی اطاعت نہیں کر سکتے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.