ڈپٹی کمشنر جہلم کا گرلز اسلامیہ ہائی اسکول کا اچانک دورہ، سکول میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی اسکول نمبر کا اچانک دورہ، طالبات کے ساتھ اسمبلی میں شریک ہوئے، پرنسپل سے اساتذہ کی حاضری اور سکول میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ان کو اچھا تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سکول میں طالبات کو بیٹھنے کی مناسب جگہ، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔