صدقہ آب پروگرام کے تحت جہلم کے علاقہ مونن کی جامع مسجد میں واٹر فلٹریشن لگا دیا گیا

0 55

جہلم: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے ”صدقہِ آب پروگرام” کے تحت مونن کی جامع مسجد میں واٹر فلٹریشن لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیمیں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں دن رات مصروف عمل ہیں اور اب تک پینے کے پانی کے109 منصوبے مختلف دیہات میں مکمل کئے جاچکے ہیں۔

دونوں تنظیمات اب واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے بھی لگا رہی ہیں، اسی سلسلے میں جامع مسجداللّٰہ والی مونن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا گیا ہے، اس فلٹریشن پلانٹ سے نمازی،اہلیان دیہہ،مدرسے کے طلباء اور مسافر مستفید ہوں گے۔

اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے خصوصی فنڈز محترمہ آصفہ قمر بورڈنگ محلہ جہلم نے اپنے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بوساطت مسز راجہ خالد جاوید مہیا کئے ہیں۔

اس موقع پر قاری شاہد احمد تبسم (مرکزی مسجد عیدگاہ جہلم) نے دعا فرمائی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.