پتنگ بازی؛ ڈسٹرکٹ بار کے ممبران کا پولیس کے بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہونے کا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ

جہلم: ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے پتنگ بازی پر پابندی کی آڑ میں پولیس کے بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہونے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے کہا کہ آئندہ پولیس کو گھروں میں داخل ہونے کا لائسنس نہیں لینے دیں گے، پولیس اس آڑ میں جس بھی گھر میں داخل ہوگی ان کی طرف سے پولیس کے خلاف جبری چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر پٹیشن دائر کی جائیں گی۔
ممبرزڈسٹرکٹ بار نے کہا کہ چادر چاردیواری کے تقدس کی ضمانت آئین نے دی ہے پولیس کو اسے پامال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، اب پولیس کو جواب دینا ہوگا کہ تھانوں میں پتنگوں ڈوروں کی فروخت کیوں کی جاتی ہے، پولیس اہلکار شریف شہریوں کے گھروں میں دروازے توڑ کر اور عقب سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہو جاتے ہیں، تلاشیاں لی جاتی ہیں جسکے خلاف باقاعدہ پٹیشنیں دائر کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔