جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 15 پتنگ فروش گرفتار

0 96

جہلم پولیس کا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 15 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پتنگ فروش ملزمان نبیل، کامران، عاصم، عمیر، ذوالقرنین اور طیب کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 90 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش ملزمان ارحم، معز اور یاسر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 122 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدما ت درج کر لیے۔

تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 80 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 50 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عمر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 3 ڈوریں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش ملزمان عامر، شاہزیب اور نبیل کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 22 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں،قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.