جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، اشتہاری مجرم سمیت 8 ملزمان گرفتار، پولیس نے اسلحہ و منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدربدر منیر اور ٹیم کی اہم کارروائی،دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا،اشتہاری مجرم کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم الیاس کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 1317 گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نوید کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او جلالپور شریف عثمان تصدق اور ٹیم نے آتش بازی کا سامان فروخت والے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 400 ڈبیاں ماچس پٹاخے برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔