مردم شماری؛ قومی فریضہ کو بہتر سے بہتر طریقے سے مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0 62

جہلم: مردم شماری کے حوالے سے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرکے اس قومی فریضہ کو بہتر سے بہتر طریقے سے مکمل کریں تمام سٹاف کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور مردم شُماری کے حوالے سے بہترین ٹیم ورک کرکے مقررہ مدت کے اندر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مردم شُماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاک آ رمی، پولیس، محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام بلاک سپروائزر اپنے عملے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں ان کی اچانک چیکنگ کریں اور ان کو در پیش مسائل کو موقع پر حل کرکے مردم شُماری کے کام میں کوئی تعطل یا رکاوٹ پیدا نہ ہونے دیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.