ڈی پی اوکا جہلم شہر کا دورہ، پتنگوں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت، 6 پتنگ فروش گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا جہلم شہر کا سرپرائز وزٹ، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت، ایس ایچ او سول لائنز معہ ٹیم کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،6 پتنگ فروش ملزمان گرفتار 57 پتنگیں معہ ڈور برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے علاقہ تھانہ سٹی، سول لائنز، کالا گجراں اور صدر کا وزٹ کیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خود فیلڈ میں رہ کر کارروائی کریں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنزقمر سلطان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پتنگ فروش ملزمان اویس، عادل، انعام، کامران، بلال اور فرحان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 57 پتنگیں اور ڈور برآمدکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔