اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 63

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فوری اور سخت ایکشن کریں ذخیرہ اندوزی کرکے قیمتوں کو بڑھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر تمام اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے، لسٹ کے مطابق فروخت نہ کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کی شکایات متعلقہ اے سی دفتر میں کی جا سکتی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.