حکومت اولڈ ایج بینیفٹ رقم میں بھی اضافہ کرے۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: حکومت اولڈ ایج بینیفٹ رقم میں بھی اضافہ کرے، موجودہ حکومت بزرگ شہریوں کی مشکلات پر توجہ مرکوز کرے تاکہ اپنی زندگی کے خوبصورت سال وطن پر قربان کرنے والوں کا استحصال نہ ہو۔
ان خیالات کا اظہار لیبر لیڈر حاجی محمد افضل بلوچ نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ میں 25 فیصد اضافے کے اعلانات کر رہی ہے لیکن دوسری جانب اولڈ ایج بینیفٹ کے معاملہ کو آگے کیوں نہیں بڑھایا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کا مرکز ہے ، متذکرہ اداروں میں کام کرنے والے اور خدمات سر انجام دینے والے محنت کشوں کی اولڈ ایج بینیفٹ کے حوالے سے موجودہ حکمرانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس وقت اتفاق سے ایک پیج پر ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ محنت کشوں کے معاوضے میں اضافے کے لئے اولڈ ایج بینفیٹ میں دوگنا اضافہ کریں تاکہ ضعیف العمر افراد اپنی زندگیوں میں بہتری لا سکیں۔