ضلع جہلم میں مردم شماری کا آغاز، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈی پی او کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

0 49

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مردم شماری کے حوالے سے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس موقعہ پر ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور لیفٹیننٹ کرنل سہیل بھی موجود تھے، سینئر پولیس افسران خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، مردم شماری کے حوالے سے تمام امور کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری امور کی سر انجام دہی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جہلم پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 400 سے زائد پولیس افسران مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں سارے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.