عمران خان کی ہائی کورٹ پیشی؛ فراز چوہدری کی قیادت میں کارکنوں نے استقبال کیا

0 54

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کی قیادت میں سید ابرار شاہ، سینئر نائب صدر ضلع جہلم ملک نسیم خالد، سیکرٹری اطلاعات رضوان منور، نائب صدر مہر سعید، نائب صدر جمشید خان، چوہدری فضل اور سینکڑوں کارکنوں نے ہائی کورٹ میں عمران خان کا استقبال کیا۔ قافلے میں ضلع بھرسے کثیر تعداد میں عہدیداران و کارکنان کی شرکت، شاندار استقبال کیاگیا، ضلع جہلم کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کی قیادت میں سید ابرار شاہ، سینئر نائب صدر ضلع جہلم ملک نسیم خالد، سیکرٹری اطلاعات رضوان منور، نائب صدر مہر سعید، نائب صدر جمشید خان، چوہدری فضل اور سینکڑوں کارکنوں نے بڑے قافلے کی صورت میں عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔بڑی تعداد میں عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھام رکھے تھے، جبکہ پوسٹرز پر عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے قائد کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انکی ہرکال پر لبیک کہیں گے۔پی ڈی ایم کیطرف سے بے بنیاد من گھڑت جھوٹے مقدمات سے پی ٹی آئی کے کارکن اور قیادت گھبرانے والی نہیں ، انشاء اللہ عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہو کر ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.