یوٹیلیٹی سٹورز پر 2 ماہ سے سستا گھی غائب، شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں گھی خریدنے پر مجبور

0 95

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز پر 2 ماہ سے سستا گھی غائب ہونے کے باعث شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں گھی خریدنے پر مجبور جبکہ آٹا، دالیں اور دیگر اشیاء خوردنوش بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت 375 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی، جو اوپن مارکیٹ سے 300 روپے سستا ہے لیکن شہر سمیت ضلع بھرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر 2 ماہ سے کسی بھی قسم کا گھی یا کوکنگ آئل دستیاب نہیں، شہری خریداری کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پر تو پہنچ رہے ہیں، مگر گھی نہ ملنے کیوجہ سے ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ دالوں کے ریکس بھی خالی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ سے گھی 660 روپے فی کلو کے حساب سے ملتا ہے ، جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر حکومت نے گھی کی قیمت 375 روپے کلو مقرر کررکھی ہے جو دستیاب ہی نہیں جبکہ آٹا بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود نہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اورآٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تا کہ صارفین لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا ہونے سے بچ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.