جی ٹی روڈ گرین بیلٹ جہلم شہر کا چہرہ ہے اس کو خوبصورت ترین بنانا انتہائی ضروری ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0 60

جہلم: جی ٹی روڈ گرین بیلٹ جہلم شہر کا چہرہ ہے اس کو خوبصورت ترین بنانا انتہائی ضروری ہے، جس کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے چند دنوں میں گرین بیلٹ ایک نئی اور خوبصورت شکل میں نظر آئے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم ٹول پلازہ تا راٹھیاں گرین بیلٹ کی صفائی اور بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں داخلے پر پہلا عکس جی ٹی روڈ گرین بیلٹ کا نظر آتا ہے اور یہ گرین بیلٹ عرصہ دراز سے نظر انداز ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹ کی صفائی، شجر کاری، پہلے سے لگے درختوں کو رنگ روغن کا کام شروع کر دیا ہے، اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کے لیے سماجی تنظیموں اور عام شہریوں سمیت ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.