موسم بہارکی شجرکاری مہم، پولیس لائن جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد

0 38

جہلم: موسم بہار شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پولیس لائن جہلم میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمانان خصوصی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار، صدر حمزہ بیگ سوسائٹی توصیف بیگ تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سدھیر مغل نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور دنیا بھر کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے لازمی ہے، پاکستان میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے ہمارے ملک میں نئے پودے لگاناآئندہ نسلوں کی بقا کا ذریعہ ہے۔

ڈی ایس پی میاں عبدالجبارنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہئے، جس طرح ہم اپنے بچوں کی پرورش پر دھیان دیتے ہیں اس طرح پودوں کی پرورش بھی ہمارے بچوں اور نسلوں کے لئے ناگزیر ہے، بڑھتی ہوئی گرمی اور بے وقت بارشوں و سیلابوں سے بچاو کیلئے شجر کاری ہی آخری حل ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء نے پولیس لائن گراؤنڈمیں پودے لگائے اور اس مہم کو مزید کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.