جہلم:‌پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے ضعیف خواتین کو تھپڑ اور دھکے مار کر زمین پر گرا دیا

0 76

جہلم: تھانہ کالا گجراں کے علاقہ محلہ طارق آباد میں پولیس نے ضعیف العمر خواتین کو دھکے دینے کے ساتھ ساتھ زدوکوب کیا، پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کو تھپڑ مارا جبکہ دوسری کو دھکا مار کر زمین پر گرا دیا، خواتین سے بدتمیزی کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے تھانہ کالا گجراں کے علاقہ محلہ طارق آباد کے رہائشی عمران خان جو کہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کر رہا تھا، پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرنا چاہا جس پر ملزم عمران خان کی عزیز رشتے دار موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے ضعیف العمر خواتین کو تھپڑ اور دھکے مار کر زمین پر گرادیا۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی تذلیل و دھکم پیل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں میں پولیس بارے پائی جانے والی نفرت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.