ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

0 71

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر نجی ویلفیئر ٹرسٹ اورالشفا ء آئی کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل کے اندر فری آئی کیمپ کاانعقاد کیا گیا جوکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھا۔اس آئی کیمپ میں 14حقداراسیران کے سفید موتیے کاآپریشن کیاگیا۔جس سے اسیران کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ جیل انتظامیہ کی اسیران کی فلاح کے لئے کی گئی ایک نمایاں کاوش ہے۔کیمپ میں الشفاء کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔کیمپ میں جیل اسیران کی آنکھوں کا جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ساتھ چیک اپ کیا گیا۔

ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے درجنوں اسیران کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا جبکہ درجنوں اسیران کو عینکیں اوآشوب چشم میں مبتلا اسیران کو ادوایات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد اسیران کی مناسب دیکھ بھال اور توجہ سے انھیں جرائم کی دنیا سے باہر نکالنا اور مناسب زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد فراہم کرکے معاشرے کا ایک مفید شہری بنانا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے الشفاء ٹرسٹ اور نجی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جیل میں قید اسیران کے لئے کی جانے والی اس کاوش کو سراہا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.