نکاسی آب کے نالوں پر پڑیاں نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ مکینوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا

0 80

جہلم: سول لائن روڈ ڈنگی پُلی تاگورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ زیرتعمیر سڑک جس کے اطراف گندے پانی کے ا خراج کیلئے تعمیر کئے گئے نالے موجود تھے۔سڑک کی تعمیرسے قبل نالوں پرباقائدہ سیمنٹ کی پڑیاں موجود تھیں۔

سڑک کی تعمیر کے ساتھ نالوں پر موجود پڑیاں ٹھیکیدار کے مزدوروں نے اٹھا کر توڑ دیں ہیں اور پڑیوں میں موجود سریا نکال کر کباڑیوں کے ہاتھوں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر دیا ہے جس کیوجہ سے سڑک کے اطراف پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالے پڑیاں نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ مکینوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ گندے نالوں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

نالوں پر پڑیوں کی عدم موجودگی کیوجہ سے مچھروں مکھیوں سمیت دیگر حشرات نے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ۔ موسم بہار کی آمد آمد ہے ، موسم دن بدن گرم ہوتا جا رہا ہے ،مچھراور مکھیوں کی یلغار شروع ہو چکی ہے ۔ تعفن بھری فضاء نے ماحول کوآلودہ کر رکھا ہے ۔جس سے مہلک بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ لاحق ہو چکا ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نالوں پر موجود پڑیاں توڑنے اور سریا نکال کر فروخت کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کروا کر جرم ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.