جہلم میں گھریلو رنجش پر اپنے ہی بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ کی اہم کارروائی، اپنے ہی بھائی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا ملزم چند دنوں میں گرفتار کر لیا گیا۔
قتل کے واقعہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیکر ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزم کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ معمولی گھریلو رنجش کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او چوٹالہ میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم کی سزایابی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرائیں۔