جہلم پریس کلب کے صدر شہباز بٹ کو نامعلوم شخص کی طرف سے اغواء اور قتل کی دھمکیاں

0 70

جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ کو نامعلوم شخص کی طرف سے اغواء اور قتل کی دھمکیاں، صدر جہلم پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ،ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ کو گزشتہ روز موبائل فون نمبر03481649608 سے فون کال آئی ، فون کرنے والے شخص نے کہا کہ تم نے پولیس کے کہنے پر جھوٹی خبر چلائی ہمارے حق میں خبر چلاؤ اور سوشل میڈیا سے خبر ڈیلیٹ کرو، ورنہ تمہیں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ نے پولیس چوکی کینٹ میں درخواست دائر کی پولیس نے ٹیلیفون پر اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.