فراز چوہدری کی یوسی داراپور میں جیل بھرو تحریک اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے سلسلے میں کارنر میٹنگ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے جہلم کی یونین کونسل داراپور میں مصروف دن گزارا۔
چوہدری فراز حسین اور ان کی ٹیم نے یونین کونسل داراپور میں ملک شریف کی دعوت پر جیل بھرو تحریک، الیکشن کراؤملک بچاؤ کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے عمران خان اور فواد حسین چوہدری کا پیغام عوام تک پہنچایا۔
انہوں نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی جبکہ خلاص پور میں ملک شوکت، نکہ میں حاجی صادق، ملک امین، ملک یاسین اور علاقائی اکابرین سے تفصیلی ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی ابرار شاہ، سینئر صدر ملک نسیم، سینئر نائب صدر مہر سعید، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری ر ضوان منور، حاجی ریاض، ملک عابد، مرزا اعظم، ملک لطیف، شہزاد حسین سمیت دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ تھے۔