جہلم میں دیو قامت خونخوار کتوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا ڈالی

0 50

جہلم: دیو قامت خونخوار کتوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا ڈالی۔ کتوں نے شہر کے مرکزی قبرستان میں کئی قبریں کھود ڈالیں، میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی یلغار، شہریوں کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اندرونی علاقوں میں دیوقامت خونخوار کتوں کے غول دن رات سڑکوں پر مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اب تک درجنوں بچوں اور بڑوں کو زخمی کر چکے ہیں۔

مرکزی قبرستان چوک، محمدی چوک، اسلام پورہ، جنرل بس سٹینڈ، بلال ٹاؤن، کالا گجراں، کشمیر کالونی میں آوارہ کتوں کی بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے اور تازہ بنی ہوئی قبریں بھی کھودنے سے گریز نہیں کرتے جبکہ قبرستان میں دعا مانگنے کے لئے جانے والے شہریوں پر آوارہ کتے حملہ کر دیتے ہیں۔

قبرستانوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے بتایا کہ وہ اکثر ان کتوں کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کھودی گئی قبروں پر مٹی ڈالتے رہتے ہیں لیکن آوارہ کتے دوبارہ آجاتے ہیں۔

شہریوں نے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کا پا بند بنایا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ اوران کے لواحقین کی قبروں کی بے حرمتی ہونے سے بچایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.