مسلم لیگ ن کو الیکشن سے فرار کی بجائے مقابلہ کرنا چاہئے۔ بیرسٹر منصف داد مرزا

0 37

جہلم: مسلم لیگ ن کو الیکشن سے فرار کی بجائے مقابلہ کرنا چاہئے۔ صدر پاکستان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینا آئین کے مطابق ہے۔ کیا ن لیگ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرکے اپنے ووٹر سے بد اعتمادی کا اظہار نہیں کررہی۔

یہ بات برطانیہ میں مقیم ممتاز قانون دان اور تحریک آزادی کشمیر کے معروف کارکن بیرسٹر منصف دار مرزا نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کی پنجاب اور پختوخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے کر صدر نے اپنی اوقات سے بڑھ کر فیصلہ کیا ہے کیا خواجہ آصف کی اوقات صدر پاکستان سے بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آئین پاکستان کے سب سے بڑھے محافظ ہیں جب ماتحت آئینی اہلکار آئین کے مطابق فیصلے کرنے میں ٹال مٹول کرنے اور آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہوں تو ایسی صورت میں آئین کے تحفظ کی خاطر صدر مملکت کو اپنی آئینی ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ذی شعور انسان کی سوچ کے مطابق پاکستان کو موجودہ سیاسی گرداب سے نکالنے کو واحد حل صاف وشفاف منصفانہ عام انتخابات ہیں خواجہ آصف خود کہ چکے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن باوصف اس کے اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی ان حالات کی روشنی میں وزیراعظم کو چاہے تھا کہ وہ موجودہ قومی اسمبلی کو برخاست کرنے کی صدر کو سمری بھیجتے لیکن وہ قومی مفاد کو پس پشت ڈالتے ہوئے ذاتی مفاد کے پیش نظر یہ ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں صدر ریاست ازخود قدم اٹھانے پڑھ رہے ہیں جو آئین کے مطابق اور عوامی خواہشات کے مطابق ہیں چیف جسٹس آف پاکستان مجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ازخود نوٹس لیتے ہوئے عام انتخابات اور صوبائی انتخابات ایک ساتھ کروانے کی تاریخ کا تعین کرنا چاہئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.